ویب ڈیسک: پاکستان میں مئی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 11 سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، جن میں دو مواقع پر شہری طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ماہ کا آغاز یکم مئی کو یومِ مزدور سے ہوگا، جو جمعہ کے دن آ رہا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے ساتھ مل کر شہریوں کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملے گی۔
دوسرا بڑا سلسلہ 26 سے 29 مئی کے دوران متوقع ہے، جس کا انحصار عیدالاضحیٰ کے چاند کے سرکاری اعلان پر ہوگا۔ موجودہ پیشگوئیوں کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی (منگل) کو، یومِ تکبیر 28 مئی (جمعرات) کو اور 29 مئی (جمعہ) کو بھی تعطیل ہو سکتی ہے۔ اگر 26 مئی (پیر) کو بھی چھٹی لی جائے تو شہری چھ دن تک مسلسل تعطیلات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد طے ہوگی۔ اس دوران سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور زیادہ تر نجی کاروبار بند رہ سکتے ہیں۔