عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار سے رابطہ، جنگ بندی پر تبادلہ خیال

عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار سے رابطہ، جنگ بندی پر تبادلہ خیال
کیپشن: عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار سے رابطہ، جنگ بندی پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتحال اور امریکا سے جنگ بندی کے امور زیرِ غور آئے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے علیحدہ علیحدہ رابطے کیے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

برطانوی جریدے اکانومسٹ کے مطابق حالیہ ایران اور امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی قائم رکھنے میں مدد دی، جس سے ملک کی عالمی سطح پر سفارتی اہمیت میں اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News