ویب ڈیسک: پاکستان کی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق علی خان کو طبیعت کی خرابی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو گھنٹے ایمرجنسی میں زیر علاج رہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار باوجود طبیعت ناساز ہونے کے داتا صاحب کے دربار حاضری کے لیے روانہ ہوئے، لیکن راستے میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد موٹر سائیکل سے گر گئے۔

انتقال کے بعد اداکار کے بھائی نے میت کو آبائی شہر گوجرانوالہ منتقل کیا، جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔