ایرانی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد اسحاق ڈار کی وزیراعظم کو بریفنگ

ایرانی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد اسحاق ڈار کی وزیراعظم کو بریفنگ
کیپشن: ایرانی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد اسحاق ڈار کی وزیراعظم کو بریفنگ

ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ سے رابطے کے بعد  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ، ایرانی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ذرائع  کے مطابق بریفنگ میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، کشیدگی میں اضافے کے خدشات اور ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وفد کی آمد کی اطلاع کو اہم سفارتی پیش رفت قرار دے دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اعلیٰ سطح سفارتی رابطوں میں تیزی لانے اور مسلسل مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ پاکستان کا امن کوششوں میں عالمی کردار مزید متحرک بنانے پر زور دیا۔

Watch Live Public News