نادرا نے جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی، شناختی خدمات اب ایک پلیٹ فارم پر دستیاب

نادرا نے جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی، شناختی خدمات اب ایک پلیٹ فارم پر دستیاب
کیپشن: نادرا نے جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی، شناختی خدمات اب ایک پلیٹ فارم پر دستیاب

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے اپنی جدید ویب سائٹ متعارف کروا دی ہے، جس سے شناختی خدمات مزید منظم اور دوست انداز میں فراہم ہوں گی۔

ویب سائٹ پر شناختی کارڈ، نائیکوپ، پی او سی، ایف آر سی سمیت تمام خدمات یکجا کر دی گئی ہیں۔ nGRIDS سسٹم پر ضلعی سطح کے اعدادوشمار، مردم شماری اور رجسٹریشن کا تقابلی جائزہ نقشوں کی صورت میں دستیاب ہے۔

جدید ویب سائٹ پر پیدائش، وفات، شادی و طلاق کی رجسٹریشن، بینکاری، ٹیلی کام اور حکومتی اداروں کے لیے تصدیقی خدمات، کال سنٹر، آئی وی آر اور ای میل سپورٹ کو مؤثر بنایا گیا ہے۔

شکایات کے اندراج اور ازالے کا نظام بہتر ہوا، نادرا کیریئر پورٹل اپ گریڈ کیا گیا، اور آن لائن درخواست کا آسان عمل متعارف کرایا گیا۔ رجسٹریشن مراکز، موبائل رجسٹریشن وینز، رائٹ ٹو انفارمیشن اور میڈیا سنٹر کی معلومات اب ایک جگہ دستیاب ہیں۔

Watch Live Public News