شہدائےکربلا کے چہلم پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

شہدائےکربلا کے چہلم پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
کیپشن: شہدائےکربلا کے چہلم پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، نوابشاہ، سکھر اورلاڑکانہ سمیت صوبے بھر میں پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبے بھر کے سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News