رائیونڈ میں صرف 30 روپے کا تنازعہ قیمتی انسانی جان لے گیا

رائیونڈ میں صرف 30 روپے کا تنازعہ قیمتی انسانی جان لے گیا
کیپشن: رائیونڈ میں صرف 30 روپے کا تنازعہ قیمتی انسانی جان لے گیا

ویب ڈیسک: رائیونڈ میں صرف 30 روپے کا تنازعہ قیمتی انسانی جان لے گیا۔ فروٹ کے ریٹ پر بحث وتکرار نے جھگڑے کی صورت اختیار کی۔

پولیس کے مطابق فروٹ فروش نے اپنے مزید ساتھیوں کو بلا لیا۔ جس سے جھگڑا شدت اختیار کرگیا، دوران جھگڑا ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ تشدد سے دو نوجوان واجد اور راشد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے تشدد کیا جا رہا ہے۔

تشدد سے واجد نامی نوجوان جاں بحق جبکہ راشد وینٹی لیٹر پر تشویشناک حالت میں ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

Watch Live Public News