وزیرِ اعظم نے 300 انسانی جانیں بچانے والے ہیروز کو خصوصی انعام دینے کیلئے مدعو کر لیا

وزیرِ اعظم نے 300 انسانی جانیں بچانے والے ہیروز کو خصوصی انعام دینے کیلئے مدعو کر لیا
کیپشن: وزیرِ اعظم نے 300 انسانی جانیں بچانے والے ہیروز کو خصوصی انعام دینے کیلئے مدعو کر لیا

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 300 انسانی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے ہیروز کو اسلام آباد مدعو کر لیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو اسلام آباد مدعو کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں مقامی آبادیوں کو گلاف کی پیشگی اطلاع دینے اور سیکڑوں جانیں بچانے کے اقدام کے اعتراف میں وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم خصوصی انعام سے نوازیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرکے 300 قیمتی جانیں بچائیں ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے۔

Watch Live Public News