رونالڈو کی مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ویڈیو وائرل!

رونالڈو کی مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ویڈیو وائرل!
کیپشن: رونالڈو کی مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے ویڈیو وائرل!

ویب ڈیسک: فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو النصر اور الاہلی کے درمیان پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران مسلمانوں کی طرح دعا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس میچ میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر نئی تاریخ رقم کرنے کے باوجود اپنے کلب ٹیم النصر کو فائنل نہ جتوا سکے۔ النصر کو سعودی سپر کپ کے فائنل میں الاہلی کلب سے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران رونالڈو نے النصر کی جانب سے اپنا 100 واں گول کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو اپنے کیریئر میں چار مختلف کلبوں کیلئے 100 یا اس سے زیادہ گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ وہ ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کیلئے 100 سے زیادہ گول بھی کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News