(ویب ڈیسک ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا بڑا فیصلہ، محکمہ صحت کی تمام اتھارٹیز میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ مستقل، کنٹریکٹ، ایڈہاک اور پراجیکٹ بیسڈ بھرتیاں بند کردی گئیں۔ بھرتیوں کے لیے محکمہ صحت سے پیشگی منظوری لازمی قرار دیدی گئی۔
جاری مراسلے کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی،کسی بھی بھرتی کی اجازت محکمہ صحت کی پیشگی منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی، مزید یہ کہ اس حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی تحریری پیشگی منظوری کے بغیر کوئی بھرتی کا عمل شروع یا مکمل نہیں کیا جا سکتا، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔