(ویب ڈیسک ) ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ تک نئے کپتانوں کا اعلان متوقع ہے ، فی الحال مشاورت جاری ہے،سلیکشن کمیٹی کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے مشاورت،سلیکشن کمیٹی کی کپتانی کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ چیئرمین کو جمع کروا دی،سلیکشن کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ون ڈے ٹیم کے کپتان کےحوالے سے فیصلہ کرے گی،سلیکشن کمیٹی محمد رضوان کی بطور کپتان پرفارمنس سے مطمئن نہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان سے ون ڈے کی کپتانی واپس لینے کا امکان ہے، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا کو ون ڈے ٹی کی کپتانی دیئے جانے کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، سعود شکیل کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے ماہ تک نئے کپتانوں کا اعلان متوقع ہے، فی الحال مشاورت جاری ہے۔ سلیکشن کمیٹی کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔