پاکستان میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عیدمیلادالنبیؐ 6 ستمبر کو ہوگی

پاکستان میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عیدمیلادالنبیؐ 6 ستمبر کو ہوگی

ویب ڈیسک: ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد نے  ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا  کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ابر آلود موسم کی وجہ چاند نظر آنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں ، ربیع الاول کے چاند کی عمر 32 گھنٹے ہے ، چاند سات بج کر تین منٹ سے سات بج کر چوالیس منٹ تک دیکھا جا سکتا ہے۔

خبر کا لنک: ربیع الاول کےچاند سے متعلق لاہور سے بڑی خبر 

 دوسری جانب  زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس ایوان اوقاف میں منعقد ہوا، ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد  کیا گیا، چاند کی عمر 31 گھنٹے 58 منٹ ہے، چاند مورخہ 23 تاریخ کو پیدا ہوا ۔ 

چاند کی پیدائش 23تاریخ کو11 بجی کے 6 منٹ ہوئی ، چاند افقی زاویہ .7.17 و  ہوریزینٹل 271 ہے ۔

اجلاس میں ڈی جی محکمہ اوقاف خالد محمود سندھو، مولانا مختار احمد ندیم صوبائی خطیب،مفتی محمد عمران حنفی، ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب مولانا شفیق احمد  نے شرکت  کی، مفتی احمد خان ممبر وزارت مذہبی آمور  بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

Watch Live Public News