امریکا کی خواہش ہے ایران اس کی فرمانبرداری کرے لیکن یہ ناممکن ہے، ایرانی سپریم لیڈر

امریکا کی خواہش ہے ایران اس کی فرمانبرداری کرے لیکن یہ ناممکن ہے، ایرانی سپریم لیڈر

(ویب ڈیسک ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای  نے   امریکا کے سامنے جھکنے سے دو ٹوک انکار کردیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران واشنگٹن کے دباؤ کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ امریکا کی خواہش ہے ایران اس کی فرمانبرداری کرے لیکن یہ ناممکن ہے، ایران اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے واشنگٹن سے براہ راست مذاکرات کی خواہش رکھنے والے لوگ کم عقل ہیں، مخالفین ایران کے اندر تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا نے صیہونیوں کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا اور انہیں ایران کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے خبردار کیا کہ امریکا اور اس کے اتحادی یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ ایران کا ردعمل ان کے لیے شدید پچھتاوے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران دشمن قوتوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرے گا۔

Watch Live Public News