وفاقی حکومت کا گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے   گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  وفاقی کابینہ کی جانب سے  اس کی منظوری دیدی گئی ہے۔ کابینہ ویسٹ پاکستان موٹروہیکل ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔

پرائیویٹ،کمرشل،پبلک ٹرانسپورٹ سب کے ٹوکن ٹیکس بڑھائے جائیں گے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا۔ وزارت داخلہ کو اضافے کا اختیار حاصل ہوگا۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ  2019 سے ٹوکن ٹیکس نہیں بڑھایا گیا۔سی ٹی او آفس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News