اسلام آباد: چوری اور راہزنی کے 69 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

 اسلام آباد: چوری اور راہزنی کے 69 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن   گرفتار ۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم جڑواں شہروں میں چوری اور راہزنی کے 69 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا ۔

ملزم کی شناخت تصور حسین کے نام سے ہوئی ہے ، گرفتار ملزم سے مسروقہ طلائی زیورات، نقدی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن اور گاڑی  برآمد ہوئی۔

دوران تفتیش ملزم نے جڑواں شہروں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ 

Watch Live Public News