(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز شیخ نائف بن عید آل ثانی کی ملاقات ہوئی۔جس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم، ہارون اختر، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطری وفد کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے والدِ امیر کی وفات پر تعزیت کے لیے اپنے حالیہ دورہءِ قطر کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے۔
قطری وفد کا پاکستانی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔