بھارتی مفادات کا خیال رکھنے پر برطانوی جریدے کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

بھارتی مفادات کا خیال رکھنے پر برطانوی جریدے کی آئی سی سی پر کڑی تنقید
کیپشن: بھارتی مفادات کا خیال رکھنے پر برطانوی جریدے کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک: بھارتی مفادات کا خیال رکھنے پربرطانوی اخبار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر تنقید کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کھیل میں بھارتی اثر و رسوخ کی مثال  کھیلوں کی دنیا میں نہیں ملتی۔ چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کیا گیا ہے۔ انڈیا اپنی طاقت سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے۔

برطانوی اخبار نے مزید لکھا کہ کھیلوں کی دنیا میں  اس کی مثال نہیں ملتی۔ یہ سب مکمل طور پر رسوائی ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کے دو وینیوز پاکستان اور یو اے ای رکھے گئے ہیں۔ فائنل لاہور میں شیڈول ہے تاہم انڈیا فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے تویو اے ای میں فائنل ہوگا۔ 

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ملک کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ دوسرے ملک کو فائنل کی میزبانی سے روک سکتا ہے۔ فائنل کے وینیو کا چار مارچ تک یعنی پانچ روز پہلے تک علم ہی نہیں ہوگا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ لاہور 1996 کے ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کے بعد پھر تیاریاں کر رہا ہے۔ شائقین اور منتظمین کو یہ نہیں علم کہ فائنل لاہور میں ہو گا بھی یا نہیں؟ 

پاکستان کو 2021 میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی 15 میچز کے ساتھ ایوارڈ ہوئی۔ تب انڈیا کے لیے یہ سہولت نہیں رکھی گئی تھی کہ وہ میچز دوسرے ملک میں کھیلے گا۔ ایونٹ کے سات ممالک کو یہ نہیں پتہ وہ ناک آوٹ میچ کہاں کھیلیں گے۔ صرف انڈیا اکیلے کو پتہ ہے کہ وہ  سیمی فائنل اور فائنل کہاں کھیلے گا۔ 

آئی سی سی کے ایونٹس میں بھارتی مفادات کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ 2019 کے ورلڈ کپ میں انڈیا نے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے 8 روز تک کوئی میچ نہیں کھیلا اور ساؤتھ افریقہ تیسرا میچ کھیل رہا تھا۔ 

آئی پی ایل کے اختتام سے انٹرنیشنل میچ تک 15 روز کا وقفہ ڈالا گیا۔2021 اور 2022 میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے آخری گروپ میچز رن ریٹ کو دیکھنے کے لیے آخر میں رکھے گئے۔ انڈیا کے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ میں آخری میچز کمزور حریفوں کے خلاف رکھے گئے۔ 

رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ پوزیشن کا خیال رکھے بغیر انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا گیا۔ چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا کو ایک ملک کی کنڈیشنز کے مطابق اسکواڈ بنانا ہوگا۔ دیگر 7 ٹیموں کو اسکواڈ کے لیے دو ممالک کی کنڈیشنز کو دیکھنا ہوگا۔

Watch Live Public News