ٹرمپ کے تجویزکردہ اٹارنی جنرل پرپیسوں کے عوض کم عمرلڑکی سے جنسی تعلقات کا انکشاف

ٹرمپ کے تجویزکردہ اٹارنی جنرل پرپیسوں کے عوض کم عمرلڑکی سے جنسی تعلقات کا انکشاف
کیپشن: ٹرمپ کے تجویزکردہ اٹارنی جنرل پرپیسوں کے عوض کم عمرلڑکی سے جنسی تعلقات کا انکشاف

ویب ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹارنی جنرل کیلئے پہلے انتخاب میٹ گیٹزپر پیسوں کے عوض کم عمر لڑکی کیساتھ جنسی تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق امریکی قانون ساز نے ایک نابالغ لڑکی سمیت متعدد بار جنسی تعلقات کے لیے پیسے ادا کیے۔ 

ہاؤس ایتھکس کمیٹی کی طویل عرصے سے جاری تحقیقات سے متعلق سامنے آنے والی 37 صفحات پر مشتمل دستاویز کے مطابق وہ باقاعدگی سے کوکین، ڈرگز کا استعمال بھی کرتے تھے اور اپنے کیپیٹل ہل آفس سے چرس خریدتے تھے۔ 

دستاویز میں کمیٹی نے اس بات کا تعین کیا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ گیٹز نے ممنوعہ جسم فروشی، غیر قانونی ریپ، غیر قانونی منشیات کے استعمال، غیر مجاز تحائف، خصوصی احسانات یا مراعات اور کانگریس کے قواعد اور دیگر مروجہ معیارات کی خلاف ورزی کی۔ دوسری جانب گیٹز نے بار بار ان غلط کاموں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ریپبلکن پارٹی کے سابق رکن کانگریس میٹ گیٹز نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ اٹارنی جنرل کے طور پر اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

گیٹز نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "میری کل سینیٹرز کے ساتھ انتہائی عمدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ میں ان کی سمجھ بوجھ پر مبنی آراء کی اور بہت سارے لوگوں کی غیرمعمولی حمایت کو سراہتا ہوں۔ 

گیٹز نےاپنی پوسٹ میں امریکا میں اقتدار کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ میری توثیق غیر منصفانہ طور پر ٹرمپ۔وینس ٹرانزیشن کے اہم کام میں توجہ ہٹانے کا سبب بن رہی تھی۔‘

Watch Live Public News