جنوبی کوریا:اپوزیشن کا قائم مقام صدر کے بھی مواخذے کا اعلان

جنوبی کوریا:اپوزیشن کا قائم مقام صدر کے بھی مواخذے کا اعلان
کیپشن: جنوبی کوریا:اپوزیشن کا قائم مقام صدر کے بھی مواحذے کا اعلان

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذےکا بھی اعلان کر دیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق معزول صدر کے خلاف تحقیقات کیلئے بلز پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈی سو کے مواخذےکا اعلان کیا۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے دو خصوصی بل کی منظوری کیلئے کرسمس تک ڈیڈ لائن دی تھی۔ بلوں میں معزول صدر یون کے مارشل لا اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔   

Watch Live Public News