ذہنی معذور بچےدوستوں کو پیش کرنے والے ہم جنس پرست جوڑے کو 100سال قید 

ذہنی معذور بچےدوستوں کو پیش کرنے والے ہم جنس پرست جوڑے کو 100سال قید 
کیپشن: ذہنی معذور بچےدوستوں کو پیش کرنے والے ہم جنس پرست جوڑے کو 100سال قید 

ویب ڈیسک: ہم جنس پرست جوڑے کی گود لئے ذہنی معذور بچوں سے زیادتی ، دوستوں کو بھی پیش کرتے رہے ، عدالت نے 100 سال بلا ضمانت قید کی سزا سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق  امریکا میں ایک ہم جنس پرست مرد جوڑے نے گود لیے ہوئے  ذہنی کمزور  بیٹوں کو  اپنے اور اپنے دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا  اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

امریکا کی ایک عدالت نے ایک ہم جنس پرست جوڑے کو دو   ذہنی معذور بیٹوں کے ساتھ زیادتی کرنے پر پیرول کے بغیر 100 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 

رپورٹ  کے مطابق، انہوں نے گھر کی آڑ میں بچوں کی پرورش کی ذمہ داری اٹھائی تاہم  ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور زیادتی کے دوران ان کی ویڈیوزریکارڈ کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ہم جنس پرست جوڑا زیادتی کے لیے بچوں کو اپنے دوستوں کو بھی پیش کرتا رہا۔ 

دلخراش جرم منظر عام پر کیسے آیا؟

والٹن کاؤنٹی کے اہلکاوں  کو 2022 میں گوگل اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیے گئے بچوں کے  فحش ویڈیوز موصول ہوئیں۔ تحقیقات کے دوران، جب اس اپ لوڈ کرنے والے ہنٹر لا لیس  سے پوچھ گچھ کی تو اس نے زچری زولاک سے یہ مواد وصول کرنے کا اعتراف کیا۔

  پولیس کو ایک جوڑے زچری زولاک اور ولیم ڈیل زولاک کے خلاف شواہد ملے۔ جس سے انکشاف ہوا مرد اپنے گود لیے ہوئے بیٹوں کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہے تھے، جن کی عمریں اب 12 اور 10 سال ہیں۔

Watch Live Public News