ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا
کیپشن: ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، جبکہ سندھ کے علاقوں سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں دھند متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں میں بھی دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News