صدر زرداری کی روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

صدر زرداری کی روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ پر حاضری، فاتحہ خوانی کی
کیپشن: صدر زرداری کی روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے بغداد، نجف اور کربلا میں مقدس مقامات پر حاضری دی۔

کربلا میں صدر زرداری نے روضہ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر انہوں نے امام حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی علامت قرار دیا اور امت مسلمہ کے امن و اتحاد کے لیے دعا کی۔

اس سے قبل، صدر نے نجف میں حضرت علیؑ کے روضہ مبارک اور کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظمؑ، امام محمد تقیؑ، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اور امام ابو حنیفہؒ کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ کاظمیہ میں، صدر زرداری نے اپنے تاثرات زائرین کی کتاب میں درج کیے اور تمام مزارات کے منتظمین سے ملاقات کی۔

صدر نے آئمہ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر اور اخلاق کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے اس موقع پر اسلام کے اصولوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Watch Live Public News