ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور پاک-یو اے ای تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ اہم معاشی اور تجارتی معاہدوں کی منظوری بھی متوقع ہے۔
اس سے قبل، یو اے ای کے سفیر سلیم محمد سلیم البواب الزابی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مدد دینے کے لیے یو اے ای کو مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کیا اور یو اے ای کے پاکستان کے لیے امداد اور ترقیاتی منصوبوں پر شکریہ ادا کیا۔