افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، وزیراعظم شہباز شریف

افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، وزیراعظم شہباز شریف
کیپشن: افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

 مظفرآباد میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام بھی افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن قربانیاں دے رہے ہیں۔ وہ وقت قریب ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔

وزیراعظم نے طلبا کو دیے جانے والے لیپ ٹاپ کو محض مشین نہ سمجھا بلکہ انہیں ایک وژن قرار دیتے ہوئے کہا کہ "اگر لیپ ٹاپ رشوت ہوتے تو ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر نہ بنتے۔ یہ ہمیشہ میرٹ پر دیے گئے ہیں، نہ کہ سفارش پر۔" انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم محنت سے پاکستان کو عظیم ملک بنائیں۔

اس موقع پر امیر مقام نے وزیراعظم کی قیادت میں دفاعی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ حکومت کی مسلسل محنت سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ "لیپ ٹاپ ہماری نوجوان نسل کے لیے رابطے کا ذریعہ ہیں اور ہمیں وزیراعظم کی اس مہم سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔"

Watch Live Public News