بونڈائی بیچ حملہ:آسٹریلیا میں گن کنٹرول اور احتجاج سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا گیا

بونڈائی بیچ حملہ:آسٹریلیا میں گن کنٹرول اور احتجاج سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا گیا

(ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر حملے کے بعد ریاست نیوساؤتھ ویلز کی پارلیمان کی جانب سے گن کنٹرول اور احتجاج سے متعلق قانون منظور کرلیا گیا ہے۔

اس نئے قانون کے تحت 1 فرد زیادہ سے زیادہ 4 اسلحہ لائسنس اور کسانوں کو 10 اسلحہ لائسنس رکھنے کی اجازت ہوگی۔اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کے لیے گن کلب کی رکنیت لازمی قرار دی گئی ہے۔

نئے قانون میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے کے بعد پولیس کو 3ماہ تک احتجاجی مظاہروں پر پابندیاں لگانے کے اضافی اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔

اس دوران شدت پسند تنظیموں کے جھنڈے یا علامت کی کھلے عام نمائش پر بھی پابندی ہوگی جکبہ خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال قید یا 22 ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سڈنی میں بونڈائی بیچ پر یہودیوں کے ایک تہوار کی تقریب پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News