سندھ اسمبلی کےکن اراکین نےحلف نہیں لیا؟تفصیلات سامنےآگئیں

سندھ اسمبلی کےکن اراکین نےحلف نہیں لیا؟تفصیلات سامنےآگئیں
کیپشن: سندھ اسمبلی کےکن اراکین نےحلف نہیں لیا؟تفصیلات سامنےآگئیں

ویب ڈیسک: سندھ اسمبلی کے 148 اراکین نے حلف اٹھالیا، پی ٹی آئی کےآزاد امیدوار حلف لینے نہیں آئے جبکہ  جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کےاراکین بھی حلف لینے نہیں پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر اپوزیشن کے13 ارکان اسمبلی حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے،نادر مگسی کار ریلی میں شرکت کے باعث کراچی میں موجود نہیں اور نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر سینیٹ کی نشست برقرار رکھیں گے۔

صدر آصف علی زرداری بحیثیت صدارتی امیدوار ووٹ دینے کے بعد اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے،دادو سے پیپلز پارٹی کے منتخب امیدوار عزیز جنیجو کے انتقال کے باعث انکا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے حافظ نعیم پی ایس ایک سو انتیس کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 163 ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔