عید الفطر کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

عید الفطر کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ) ترجمان سپارکو  نے عید الفطر کی تاریخ سے متعلق  پیشگوئی کردی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025  سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ  سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے ، سعودی عرب میں   رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

ترجمان سپارکو نے کہا ہے کہ   شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے، نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا،  28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ  28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی  ، 28 فروری کو چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے، 28 فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ،7 ڈگری،  ہلال انسانی  آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق   رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

Watch Live Public News