محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری اور گلیات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سردی برقرار رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ عالمی درجہ بندی کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 225 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 568 نوٹ کیا گیا، جو انتہائی مضرِ صحت سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

ادھر لاہور میں خنکی کی شدت میں معمولی کمی آئی ہے اور آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News