ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ ہوگا، جو سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی کا تعین کرے گا۔ یہ میچ پالیکیلے میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا، جس کے بعد سیمی فائنل کے لیے پاکستان کو لازمی طور پر انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔
دوسری جانب انگلینڈ نے سپر ایٹ کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کو شکست دے کر دو پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان ایک ایک پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اگر پاکستان آج انگلینڈ سے شکست کھا جاتا ہے تو سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات غیر یقینی صورتحال اختیار کر جائیں گے۔