ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی راولپنڈی میں زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نورین نیازی اڈیالہ روڈ پر زیر تعمیر سیوریج لائن کو کراس کرنے کی کوشش میں گریں۔ تاہم ان کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ کارکنوں نے بحفاظت باہر نکال کر طبی امداد کیلئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
اس سے قبل علیمہ خان ،عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا تھا۔