پنجاب حکومت نے پنشن قوانین میں بڑی ترامیم نافذ کر دیں

پنجاب حکومت نے پنشن قوانین میں بڑی ترامیم نافذ کر دیں
کیپشن: پنجاب حکومت نے پنشن قوانین میں بڑی ترامیم نافذ کر دیں

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے پنشن قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ترامیم فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

 رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی نئی شرط

نئے قواعد کے تحت سرکاری ملازم رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسی صورت لے سکے گا جب  ملازمت کے کم از کم 25 سال مکمل ہو چکے ہوں، اور
 عمر کم از کم 55 سال ہو۔ اگر کسی ملازم کو جبری طور پر ریٹائر کیا جاتا ہے تو اسے پنشن کے فوائد تب ہی ملیں گے جب اس کی کم از کم 20 سال سروس مکمل ہو چکی ہو۔

 ڈبل بینیفٹ کی سہولت ختم

حکومت نے 22 اپریل اور 19 جون 2025 کے سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیے ہیں، جن کے تحت ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والوں کو بیک وقت تنخواہ اور پنشن لینے کی اجازت تھی۔ اب اگر کوئی ریٹائر ملازم دوبارہ سرکاری نوکری اختیار کرتا ہے تو اسے پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ حکومتی حلقوں کے مطابق ان ترامیم کا مقصد پنشن نظام کو منظم اور مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

Watch Live Public News