(ویب ڈیسک) پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی۔
پنجاب پیف ٹیک(PIFTAC) قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اسسمنٹ سینٹر کادورہ کیا۔
وزیراعلی مریم نواز کو پیف ٹیک اور امن وامان کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اینٹی ڈرون یونٹ کی منظوری دے دی۔
انہوں نے پنجاب میں فوری طور پر سائبرکرائم سیل قائم کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مسلسل کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید ترین سپیشل ڈیجیٹل سیکنر لگانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ بھی قائم کیے گئے۔
وزیر اعلی پنجاب نے دہشتگروں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے وسل بلویئر سسٹم مستحکم کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پیف ٹیک میں سائبر سیکیورٹی اور دیگر امور کیلئے اے آئی حب بھی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کی کارروائی پر ری ایکشن کی بجائے پیشگی کارروائی کی پالیسی اپنائی جائے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے چاہتے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔