عمران خان کیخلاف عدم اعتمادکے بعدمیڈیا پر کیاگزری؟ تجزیاتی رپورٹ جاری

عمران خان کیخلاف عدم اعتمادکے بعدمیڈیا پر کیاگزری؟ تجزیاتی رپورٹ جاری
کیپشن: عمران خان کیخلاف عدم اعتمادکے بعدمیڈیا پر کیاگزری؟ تجزیاتی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نےسال 2022 میں عمران خان کی حکومت کیخلاف کامیاب عدم اعتماد کے بعد ملک میں میڈیا کی مجموعی صورتحال بارے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایچ آر سی پی پاکستان نےملک میں میڈیا کی صورت حال پر اپنی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی کامیاب تحریک کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اپریل 2022 بانی پی ٹی آئی کے  خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں صحافیوں کے قتل، جبری گمشدگیوں، مخصوص "پریس ایڈوائس" اور ڈیجیٹل آزادی کو محدود کرنے کے لیے بنائے گئے قوانین کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی سنسرشپ کے باوجود، ڈیجیٹل میدان ایک متبادل آواز کے طور پر ابھررہا ہے۔روایتی میڈیا پر کم ہوتا اعتماد کارپوریٹ مفادات، متشدد گروہوں اور اسٹیبلشمنٹ کے چند عناصر نے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔سنسرشپ نے خود ایک وسیع قومی بحث کو جنم دیا ہے۔پاکستان کے عوام آزادی سے بات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ایچ آر سی پی کی رپورٹ آزادی اظہار کو درپیش خطرات کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت کی فوری ضرورت پر زور دیتی ہے۔

Watch Live Public News