چیف الیکشن کمشنرعہدے پربرقرار،چیئرمین پی اےسی کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملےگا؟

چیف الیکشن کمشنرعہدے پربرقرار،چیئرمین پی اےسی کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملےگا؟
کیپشن: چیف الیکشن کمشنرعہدے پربرقرار،چیئرمین پی اےسی کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملےگا؟

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر سکندر سلطان راجہ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سیٹ پیپلزپارٹی کو ملے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نےپارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔ جس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہو گا ۔ پی ٹی آئی نے یہ تعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھی تھیں۔ آئین اجازت دیتا ہے جب تک نئی تعیناتیاں نہیں ہوتی یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب پی اے سی کے چیئرمین کے انتخاب کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ چیئرمین کے انتخاب کیلئے بلایا گیا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی پی اے سی چیئرمین کا الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے اجلاس ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

قبل ازیں تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے 5ارکان کا پینل حکومت کو بھجوا دیا.پی اے سی چیئرمین شپ کیلئے بھیجے گئے ناموں میں جنید اکبر شیخ وقاص اکرم کے نام شامل ہیں۔ عمر ایوب، عامر ڈوگر کے نام بھی لسٹ میں شامل  ہیں۔ اس کے علاوہ خواجہ شیراز محمود کا نام بھی بھیجا گیا ہے۔

Watch Live Public News