(ویب ڈیسک ) پی آئی اے انتظامیہ نے کسٹم حکام کی جانب سے جدید سمارٹ فونز برآمد ہونے پر کیبن کریو کو معطل کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملتان آمد پر کسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران کیبن کریو سے جدید سمارٹ فونز برآمد ہوئے ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے فی الفور تمام کیبن کریو کو معطل کر کے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،مزید تحقیقات کے لئے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزا کا تعین کیا جائیگا، ائیر لائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی، غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔