پی ٹی آئی کے جنید اکبر پی اے سی کے چئیرمین منتخب

پی ٹی آئی کے جنید اکبر پی اے سی کے چئیرمین منتخب

(ویب ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کے جنید اکبر  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کا عمل  مکمل ہوگیا۔ جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب ہوئے۔ جنید اکبر کو مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

چئیرمین پی اے سی کےلئے پی ٹی آئی نے نیا پینل سپیکر کو دیدیا گیا۔شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لے لیا گیا۔عمر ایوب، جنید اکبر،عامر ڈوگر،خواجہ شیراز اور عازل بازئی کے نام شامل ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری  نے کہا کہ  حکومت کا فیصلہ تھا پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے ، حکومت نے اپوزیشن سے پانچ نام مانگے ، تین خطوط اپوزیشن کو بھیجے گئے ۔ چیف وہپ نے عمر ایوب جنید اکبر عامر ڈوگر خواجہ شیراز عادل بازئی کے نام بھیجے ہیں۔

چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر  کا کہنا  ہے کہ  کمیٹی کے الیکشن میں تاخیر حکومت کی وجہ سے ہوئی ، ماضی میں ہم نے اپوزیشن سے کوئی پینل نہیں مانگا ،شہباز شریف کو کہا کہ جس کو چاہیں آپ نامزد کرسکتے ہیں ، اس حکومت نے پینل مانگنے کی روایت ڈالی ہے۔

Watch Live Public News