پاکستان ریلوے کھربوں روپے مالیت کی زمین سے محروم، اہم انکشافات

 پاکستان ریلوے کھربوں روپے مالیت کی زمین سے محروم، اہم انکشافات

ویب ڈیسک: (حیدر منیر) کھربوں روپے کی زمین تاحال پاکستان ریلوے کو منتقل نہیں کی گئی، دوسری جانب ریلوے کی 13 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی قبضے میں ہے ۔

سرکاری دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا ، پبلک نیوز نے تفصیلات حاصل کر لی ،پچاس سال سے زائد وقت گزرنے کے باجود صوبوں کی جانب سے پاکستان ریلوے کو لینڈ منتقل نہیں کی گئی ۔

 دستاویزات کے مطابق چوبیس ہزار ایکڑ سے زائد لینڈ پنجاب حکومت کے قبضے میں ہے ،پنجاب حکومت نے بیشتر زمین پاکستان ریلوے کو منتقل کردی جبکہ سندھ حکومت نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

1970 کے صدارتی حکم نامہ کے مطابق زمین پاکستان ریلوے کو منتقل ہونی تھی ،ریلوے کی 13,381 ایکڑ اراضی  اس وقت غیر قانونی قبضے میں ہے،9382 ایکڑ نجی افراد کے قبضے میں ہے ،چار ہزار کے قریب اراضی سرکاری محکموں کے قبضے میں ہے۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر