ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کیپشن: ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اتوار کی رات سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سے 27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ متوقع ہے، جس کے تحت چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور درجہ حرارت میں کمی کے امکانات ہیں، جبکہ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا خطرہ بھی ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News