بھارتی گلوکار کمار سانو پر سابقہ اہلیہ کے الزامات کا کیس، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

بھارتی گلوکار کمار سانو پر سابقہ اہلیہ کے الزامات کا کیس، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
کیپشن: بھارتی گلوکار کمار سانو پر سابقہ اہلیہ کے الزامات کا کیس، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

ویب ڈیسک: بھارتی گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کے خلاف 50 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کے مقدمے میں اہم قانونی کامیابی حاصل کی ہے۔

ممبئی کی عدالت نے ریٹا بھٹاچاریہ کو گلوکار اور ان کے خاندان کے خلاف توہین آمیز یا جھوٹے بیانات دینے سے سختی سے منع کر دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ریٹا بھٹاچاریہ پرنٹ، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پر گلوکار کے خلاف ایسی کوئی بات نہ کریں جو ان کی ساکھ کو نقصان پہنچائے۔

جسٹس جادھو نے اس معاملے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریٹا کے پچھلے انٹرویوز صرف تبصرے نہیں تھے، بلکہ وہ ذاتی حملوں کی حد تک چلے گئے تھے۔

کمار سانو کی وکیل، ثناء رئیس خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹا کے حالیہ انٹرویوز نے گلوکار کو شدید مالی اور ذاتی نقصان پہنچایا ہے۔

Watch Live Public News