عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے رپورٹ

عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے رپورٹ
کیپشن: عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، این سی سی آئی اے رپورٹ

ویب ڈیسک: این سی سی آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق انویسٹی گیشن کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹویٹس کے حوالے سے 2 الگ انکوائریز جاری ہیں، جو 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔

این سی سی آئی اے کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں کئی بار دورے کیے، مگر عمران خان سے یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون سے انکار کیا، اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سوالات کے باوجود تعاون نہیں کیا، جس کے باعث انویسٹی گیشن تاحال جاری ہے۔

Watch Live Public News