ویب ڈیسک: نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں پھسل کر تباہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ائیر لائن طیارے میں کریو ممبرز سمیت 19 افراد سوار تھے، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، طیارہ حادثے میں ابتدائی طور پر 5 ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور جہاز کے کپتان منیش سکایا کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔