ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں بھارتی فضائیہ کے ایک تربیتی مائیکرولائٹ طیارے کے کریش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور انہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
#प्रयागराज में शहर के बीचों-बीच तालाब में #एयरक्राफ्ट गिर गया है। बताया जा रहा है कि हवा में उड़े रहे एयरक्राफ्ट का अचानक बैलेंस बिगड़ा और केपी कॉलेज के पीछे गिर पड़ा। "#UttarPradesh #Aircraft #Prayagraj pic.twitter.com/tC84U51UWd
— mishikasingh (@mishika_singh) January 21, 2026
حکام نے بتایا کہ طیارہ پریاگ راج میں ایک تالاب میں گر کر تباہ ہوا، تاہم زمین پر کسی شہری کے جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔ حادثے کے مقام سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں طیارے کے ملبے کے بکھرے ہونے اور کچھ حصوں میں آگ لگی ہونے کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ایک ویڈیو میں پائلٹس کو بحفاظت ایجیکٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
یہ واقعہ حالیہ عرصے میں بھارتی فضائیہ کے تربیتی حادثات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں چینئی کے قریب تامبارم میں پی سی-7 بیسک ٹرینر طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ ہو گیا تھا۔
اسی طرح گزشتہ سال مارچ میں ہریانہ کے پنچکولا کے قریب جیگوار لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں پائلٹ نے آبادی سے دور لے جا کر ایجیکٹ کیا تھا۔