امریکا کا سفر کرنے والوں  کو 250 ڈالر کی نئی "ویزا انٹیگریٹی فیس"  دینا ہوگی

امریکا کا سفر کرنے والوں  کو 250 ڈالر کی نئی

(ویب ڈیسک ) امریکا نے ایک نئی " ویزا انٹیگریٹی فیس" متعارف کرائی ہے، جس کے تحت زیادہ تر غیر امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان کو ویزا جاری ہونے پر اضافی $250 (تقریباً 71034پاکستانی روپے) ادا کرنا ہوگا۔

فیس کا اطلاق کن پر ہوگا؟

یہ فیس ان تمام افراد پر لاگو ہوگی جو غیر امیگرنٹ ویزے کے لیے درخواست دیتے ہیں،  تاہم، ویزا ویور پروگرام کے تحت آنے والے ممالک کے شہری، جیسے کہ برطانیہ، جرمنی، جاپان، اور کچھ مخصوص کیٹیگریز میں کینیڈا اور برمودا کے شہری، اس فیس سے مستثنیٰ ہیں۔

فیس کی ادائیگی اور واپسی کا طریقہ کار

یہ فیس ویزا جاری ہونے کے وقت ادا کی جائے گی، ویزا مسترد ہونے کی صورت میں یہ فیس لاگو نہیں ہوگی۔

فیس کی واپسی صرف ان درخواست دہندگان کو ممکن ہوگی جو اپنے ویزا کی شرائط کی مکمل پابندی کریں، جیسے کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے پانچ دن کے اندر امریکا چھوڑ دینا۔

فی الحال، فیس کی واپسی کا طریقہ کار واضح نہیں ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل پیچیدہ ہوسکتا ہے۔

فیس کا اطلاق کب سے ہوگا؟

یہ فیس مالی سال 2026 سے نافذ العمل ہوگی، جو یکم اکتوبر 2025 سے شروع ہوتا ہے۔ تاہم، اس کی مکمل عمل درآمد کی تاریخ کا انحصار امریکی حکومت کی ایجنسیوں کے درمیان تعاون پر ہے۔

Watch Live Public News