(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں آپریشن کرتے ہوئے 3 ہشتگرد ہلاک کردیے جبکہ میجر سمیت 1 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔جس میں بھارتی ایجنٹ تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر زِیاد سلیم اول اور سپاہی نظم حسین شہید ہوئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 31 سالہ میجر زیاد سلیم ضلع خوشاب کے رہائشی تھے جبکہ 22 سالہ سپاہی نظم حسین ضلع جہلم کے رہائشی تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر حملہ کیا گیا، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی ایجنٹ دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔