(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ردعمل آگیا ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور کے بیان کو کوٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہونگے۔

ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوال کیا کہ ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے۔
