(ویب ڈیسک ) فچ کے بعد ایک اور عالمی مالیاتی ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ا سٹینڈرڈ اینڈ پور نے پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو ظاہر کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد تک کم ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق شرح سود گر کر 11 فیصد آ گئی، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1100 بیسس پوائنٹس کمی کی۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پور گلوبل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی ترقی کی شرح 2.7 فیصد، آئندہ سال 3.6 فیصد متوقع ہے، زراعت کا شعبہ کمزور رہا، صنعتی شعبہ بہتر رہا۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 میں آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر پروگرام منظور کیا، رواں سال مالی خسارہ کم ہو کر 5.6 فیصد ہوا۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پور گلوبل کے مطابق چین، سعودی عرب، یو اے ای اور کویت سے 16.8 ارب ڈالر امداد میں ملے، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر رہی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی تنظیم فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی تھی۔