(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے درجے میں بہتری پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ +CCC سے -B پر آنا یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے نہ صرف بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی ملنے میں مدد ملے گی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ بھی کم ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریے بہتر ہو رہے ہیں ، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہو گا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ریٹنگز ایجنسیز بھی کر رہی ہیں ، حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔