اداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ رشتۂ ازدواج میں منسلک

اداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ رشتۂ ازدواج میں منسلک
کیپشن: اداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ رشتۂ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل روما مائیکل اور اداکار شان بیگ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دونوں نے اپنی شادی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

شان بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روما مائیکل کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی، جس پر "Wifey" کا اسٹیکر بھی موجود تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کر دی۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جن میں سے متعدد پیغامات روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کیے۔

اس موقع پر شان بیگ نے ایک بیان میں اپنی سابقہ ازدواجی زندگی سے متعلق بھی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ شادی کا اختتام کافی عرصہ قبل عدالت سے باہر باہمی رضامندی سے ہو چکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

اداکار نے مداحوں سے اپیل کی کہ افواہوں، قیاس آرائیوں اور غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں اور ان کی سابقہ شریکِ حیات سمیت تمام افراد کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

شان بیگ نے کہا کہ بطور والد اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی، روما مائیکل کے ساتھ نئی ازدواجی زندگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی اب ان کی اولین ترجیحات ہیں۔

واضح رہے کہ شان بیگ پاکستان کے معروف اداکار ہیں اور حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز Delhi Boys کے دوسرے سیزن میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب روما مائیکل معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں، جنہوں نے 2023 اور 2024 میں مس چارم (Miss Charm) اور مس گرینڈ (Miss Grand) مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ وہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔

Watch Live Public News