(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سکائی 47 منصوبہ پاکستان کے مستقبل کی ضمانت، ملک کو ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گا۔
پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سنٹر سکائی 47 قراقرم ون کی افتتاحی تقریب ، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ڈینا سینٹر کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ڈیٹا سینٹر قراقرم ون پر بریفنگ دی گئی۔ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
سکائی 47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صؒاحیت رکھتا ہے۔ڈیٹا سینٹر حساس قومی اور تجارتی معلومات کو محفوظ رکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر حیران کن اور قابل تحسین ہے۔عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔منصوبہ انتہائی مختصر مدت میں غیر معمولی عزم ، پختہ یقین اور اعلیٰ مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت، شراکت دار زیڈ ٹی ای کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔معرکہ حق میں کامیابی ملکی تاریخ کا عظیم ترین لمحہ تھا۔مشکلات اور چیلنجز کا امید، حوصلے سے مقابلہ کریں تو معرکہ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں ۔مسلسل محنت ایسے عظیم منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکائی 47 جیسے منصوبے پاکستان کے مسستقبل کی ضمانت ہیں ۔قوم کو سکائی 47 جیسا تحفہ دینے پر تمام سٹیک ہولڈرز کا مشکور ہوں ۔ سکائی 47 منصوبہ ملک کو ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گا۔متحد ہو کر کام کریں تو کوئی بھی ہدف ناقابل حصول نہیں ۔