اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے ٗ پاکستان کبھی کسی دبائو میں نہیں آئے گا ٗ افغانستا ن بارڈ ر پر ہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے ٗ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے ۔جو ہرٹاون دھماکہ پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس نے جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے ٗ پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ٗ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائی گے۔https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1407969854733357058شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ٗ دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیا ہے وہ ناکام ہوں گے ٗ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے۔